حیدرآباد۔16جنوری(اعتماد نیوز) ریاستی وزیر تعلیم جگدیش ریڈی کل لندن کا
دورہ کر رہے ہیں۔ وہ لندن میں بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
کرینگے۔ تاہم آج وزیر اعلی
کے چندرا شیکھر راؤ نے کے جی سے پی تک کی تعلیم
پر مذکورہ وزیر کے ساتہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں مفت تعلیم کے ساتھ
ساتھ ایمسیٹ امتحان کے انعقاد کی تاریخ پر بھی بات چیت کی گئی۔